حیدرآباد 19جون (پی ایم آئی)ارض دکن کی معروف و قدیم ماتمی تنظیم گروہ جعفری (آغا عباسی)کے صدر تنویر آغا خراسانی کی جانب سے گنبدان شاہی میں مدفون بانی شہر محمد قلی قطب شاہ کی آرام گاہ (قبر) پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی انجمن ماتمی گروہ ہان کے عہد داران صدر مسرز نجف علی شوکت’میر مظہر علی خاں نائب صدر’عسکری حسین خازن’مقصود علی خاں رکن اڈوائزری بورڈ’میر قاسم علی عا بدی ’میر محمد علی خان’علی آغا ارکان ورکنگ کمیٹی( MAMG) مولا نا مظفر علی رضوی (پنجتنی) افضل علی قلعہ گولکنڈہ’سید باقر علی’رضا علی اصفہا نی’اکبر علی تنویر رضوی’ کے علاوہ مختلف انجمنوں اور گروہ ہان کےذمہ داران نے بانی شہر حیدرآباد کی مزار پر فاتحہ خوانی کیاور چادر گل چڑھائی۔ اس موقع پر تنویر آغا نےقلی قطب شاہ کی سوانح حیات اور فروغ حسینیت کے لئے انکی گراں قدر خدمات پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں یہ وفد افضل علی اور مجلس کے سر گرم رکن علی آغا کی کی جانب سے بہشت بتول (شیعہ قبرستان ) عاشور خانہ حضرت امام زین العا بدین میں مجلس عزا میں شرکت کی ۔مسرز افضل علی اور علی آغا نےبتا یا کے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ جناب اسدالدین اویسی کی ہدایت پر رکن اسمبلی جناب کو ثر محی الدین نےقبررستان میں بورویل’فلورنگ’ہائی ماس لائیٹ اور در کار دیگر سہولیتں فراہم کی ہیں۔صدر مرکزی انجمن نجف علی شوکت’’میر مظہر علی خاںنائب صدر’عسکری حسین خازن’اور وفد کے ارکان نےبہشت بتول کی عصری سہولیتںفراہم کرنے پر صدر مجلس جانب اسدالدین اویسی اور جانب کوثر محی الدین اظہار تشکر کیا۔قبل ازیں عاشور خانہ خصرت عباس ؑگولکنڈہ میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا تھا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج