حیدرآباد۔/5 مئی، (پی ایم آئی) حیدرآباد سٹی پولیس میں از سر نو حد بندی کے تحت قائم کئے جانے والے پولیس اسٹیشنوں، ڈپٹی کمشنران اور اسسٹنٹ کمشنرس آف پولیس دفاتر کا پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے آج اچا نک دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن سعیدآباد اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سعید آباد ڈیویژن کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور وہاں پر قائم کئے جانے والے نئے ساؤتھ ۔ ایسٹ ڈی سی پی دفتر کا بھی معائنہ کیا۔ پولیس کمشنر نے حکومت کی جانب سے حیدرآباد سٹی پولیس کی بڑے پیمانے پر اصلاحات کے تحت قائم کئے جانے والے پولیس اسٹیشنوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قدیم پولیس اسٹیشن چندرائن گٹہ جس کی از سر نو حد بندی کے بعد بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چندرائن گٹہ ڈیویژن قائم کیا جارہا ہے کی عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دورہ میں شامل تمام پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو آنے والے درخواست گذاروں اور شکایت گذاروں کو از سر نو حد بندی کے بارے میں واقف کروائیں تاکہ وہ مقررہ حدود کے بارے میں واقفیت رکھتے ہوئے اپنی شکایات درج کرواسکیں۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ پولیس اسٹیشنوں میں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں اور بالخصوص خاتون پولیس ملازمین کیلئے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے۔اس موقع پر ڈی سی پی ساؤتھ زون سائی چیتنیا اور ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ چینوری روپیش بھی موجود تھے۔PMI))
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج