حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : — : ٹرانسفارمر کے کاپر کا تیل کا سرقہ کرنے والی ایک بین ریاستی بدنام زمانہ ٹولی کو پولیس راچہ کنڈہ نے بے نقاب کردیا اور تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر دیویندر سنگھ چوہان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سی سی ایس ایل بی نگر اور بھونگیر رورل پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اس ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ پولیس کی کارروائی سے کل 173 مقدمات کو حل کرلیا گیا جو اس ٹولی کی جانب سے انجام دئیے گئے ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے ایک لاکھ روپئے نقد اور 60 کیلو تانبہ اور تانبہ کے کاروں کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے کارروائی میں ایک کار ایک موٹر سیکل اور 4 موبائل فونس بھی ضبط کرلیے ۔ پولیس نے 32 سالہ سہادیو یاجرہ ، 37 سالہ ابھیمنیور راج بار اور 30 سالہ نندو لعل راج برار کو گرفتار کرلیا جو کاٹے دھن علاقہ کے ساکن ہیں ۔ سہادیو کا اڑیسہ اور دیگر دو کا اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع سے تعلق ہے ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اس ٹولی کے دیگر ارکان راہول راج بر ، رامچندر کے چنا نرسمہلو اور مہیش مفرور ہیں ۔ جب کہ دیگر دو خریدار ٹی رمنا ریڈی اور مجانی جئے شری مفرور بتائے گئے ہیں ۔ جو مائیلار دیوپلی علاقہ کے ساکنان ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرانسفارمر کے کاپر کاتیل اور وائر کا یہ ٹولی سرقہ کرتی ہے ۔ اس ٹولی کے خلاف راچہ کنڈہ میں 62 سائبر آباد میں 6 وقار آباد میں 69 سنگاریڈی میں 20 سدی پیٹ میں 6 اور نلگنڈہ میں 10 مقدمات درج ہیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار سہادیو یاجرہ کل 173 ابھمنیور راج بر 84 ، نندول لعل راج بر 84 راہول راج بر 107 اور رامچندر 84 مقدمات میں ملوث ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ مفرور افراد کو پولیس کی جانب سے عنقریب گرفتار کرلیا جائے گا-
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج