نئی دہلی ۵ مئی (پی آئی بی) دہشت گردی کو ہرصورت میں روکا جانا چاہئے:ا وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر

نئی دہلی ۵ مئی (پی آئی بی) مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ تنازع سے دوچار سوڈان سے، آپریشن کاویری کے تحتابھی تک 3 ہزار 800 سے زیادہ بھارتیوں کو نکالا جاچکا ہے۔ بھارتی حکومت آپریشن کاویریکے تحت سوڈان سے بھارتی باشندوں کو نکالنے اور انہیں بحفاظت لانے کیلئے انتھک کامکررہی ہے۔ایک ٹوئٹ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا ایکطیارہ 47 مسافروں کو لے کر بھارت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس آمد کے ساتھ ہیسوڈان سے آپریشن کاویری کے ذریعہ 3 ہزار 862 افراد نکالے جاچکے ہیں۔وزیر موصوف نےکہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا بیرون ملک سبھی بھارتیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینیبنانے کا عزم اُن کا ایک جذبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کی 17 پروازوںاور بھارتی بحریہ کے جہازوں کی 5 مرتبہ آمد ورفت کے ذریعہ لوگوں کو پورٹ سوڈان سےسعودی عرب کے جدہ شہر بحفاظت لایاگیا۔ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ 86 بھارتی شہریوںکو، سوڈان سے متصل سرحدی ملکوں کے ذریعہ نکالا گیا۔ انہوں نے مصر، Chad، فرانس، جنوبی سوڈان، متحدہ عرب امارات، برطانیہ،امریکہ اور اقوام متحدہ کی مدد کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں