طوزیر اعظم نریندر مودی نے نیٹ امتحان کے امیدواروں کی کسی پریشانی سے گریز کرنے کیلئے کرناٹک اسمبلی انتخابات کی اپنی چناؤمہم میں تبدیلی کی

بنگلو۵مئی (پی ایم آئی) کرناٹک کے عوامی حلقوں میں وزیر اعظم کے روڈ شو میں تبدیلی کے فیصلے کو سرا ہا جا رہا ہےجو طلبا برادری کے حق میں کیا گیا ہے۔پی ایم آئی کے نمائندے عرفان عباس نے کے بموجب
مرکزی وزیر اور بی جے پی کی کرناٹک چناؤکنوینر شوبھا Karandlaje نے بتایا ہے کہکل اور اِس کے بعد بنگلورو میں ہونے والے وزیر اعظم کے روڈ شو میں معمولی تبدیلی کیگئی ہے۔ بنگلورو میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا اور انکے والدین کی طرف سے روڈ شو پر ظاہر کی گئی اِس تشویش کی وجہ سے کہ اتوار کو ہونےوالے نیٹ امتحان پر اِس کا اثر پڑے گا، چھ اور سات مئی کو روڈ شو میں کچھ تبدیلی کیگئی ہے۔وزیر اعظم چھ مئی کو جو روڈ شو کریں گے، اس میں اِس تبدیلی کی وجہ سے 26کلو میٹر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اور 7 مئی کو کئے جانے والے روڈ شو میں 8 کلو میٹر کافاصلہ کم ہوگیا ہے، جب دوپہر کے وقت نیٹ امتحان کا انعقاد کیا جارہا ہوگا۔(پریس میڈیا آف انڈیا)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں