جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مصر کے معزز مفتی کا خیر مقدم

نئی دہلی : پروفیسرنجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مصرکے معزز مفتی شوقی ابراہیم عبدالکریم علام کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پُرتپاک خیر مقدم کیا۔مصرکے محترم مفتی کا ہندوستان دورہ وزارت خارجہ،ہند کے انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشن (آئی سی سی آر) ممتاز ویزیٹر پروگرام کے تحت ہے۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ نے مصر کے اعلی اداروں اور خاص طور سے جامعہ ازہر کے ساتھ فیکلٹی ایکیسنچ پروگرام،اسٹوڈینٹ ایکسینچ،مشترکہ تحقیق اور مشترکہ کانفرنسوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔شیخ الجامعہ نے عرب دنیا میں اور ان کے دفتر سے متعلق مذہبی اتھاریٹی میں ان کی جو اہمیت ہے اس سلسلے میں بات کی۔

مفتی محترم نے استقبال کے لیے شیخ الجامعہ کا شکریہ ادا کیا اور مذہبی و تہذیبی تکثیریت اور بین الاقوامی تفہیم کے فروغ کے لیے جامعہ اور مصر کے اداروں میں اشتراکات کو سہل تر بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

مصر کے محترم مفتی کے استقبالیے کی تقریب کے موقع پر فیکلٹی آف لنگویجیز کے ڈین،پروفیسر محمد اسحاق اور شعبہ اسلامیات اور شعبہ عربی کے فیکلٹی اراکین نے شعبے میں جاری تدریس و تحقیق سے متعلق علمی خدمات کے متعلق بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں