ریونت ریڈی کو ریاستی سکریٹریٹ جانے سے پولیں نے روک دیا۔

حیدرآباد، یکم مئی۔ (پی ایم آئی) : سٹی پولیس نے پیر کو تلنگانہ کانگریس کے سربراہ اے ریونت ریڈی کو ریاستی سکریٹریٹ جانے سے روک دیا۔ پولیس نے ریونت ریڈی کو سیکریٹریٹ کے قریب ٹیلی فون بھون کے قریب روکا۔ ریونت جو کہ رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیرونی رنگ روڈ (ORR) کو ایک پرائیویٹ پارٹی کو لیز پر دینے کے معاملے پر اسپیشل چیف سکریٹری میونسپل ایڈمنسٹریشن اروند کمار سے ملنے سیکرٹریٹ جا رہے ہیں۔ انہوں نے ORR کو 30 سال کے لیے لیز پر دینے کے حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔ پولیس نےبتا یا کےکہ ریو نت ر یڈی کو اس لئے روک دیا گیا کیونکہ انہوں نے عہدیداروں سے ملنے کی اجازت نہیں لی تھی۔
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے سربراہ نے دلیل دی کہ سکریٹریٹ جانے کے لیے اپوائنٹمنٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ اتوار کو افتتاح ہونےکے ساتھ ہی سیکرٹریٹ میں پولیس نے حفاظتی انتظامات کو بڑھا دیا ہے، داخلی راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
ٹی پی سی سی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ORR کو لیز پر دینا ایک بڑا گھپلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 10 سالوں میں۳۰ ہزار کروڑ روپے کمانے والے پروجیکٹ کو صرف۷ ۳۸۰کروڑ روپے میں لیز پر دیا گیا تھا۔ ریونتھ نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ اس معاہدے میں بھاری رقمیں تبدیل ہو گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں