حیدرآباد29 ،اپریل (پی ایم آئی)شہر ولائے علیؑ و عزائے حسینؑ کے علماوذاکرین کے زیر اہتمام جنت البیقع میں 100برس قبل روضہ شہزادئ کونین بی بی سیدہ کے انہدام کے خلاف اور سوگ میں ایک احتجا جی جلوس30اپریل کو4بجے دن دیوڑی نواب عنایت جنگ بہادرسےبرآمد ہو کر بیت القائم’مزار ابن خاتون’علی ولا’پرانی حویلی ’الاوہ سرطوق سے ہوتا ہوا عزا خانہ زہر پر اختتام پذیرہو گا۔تلنگانہ شیعہ ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیر آر نائزیشن کے صدر سید لائق علی نے بتایا کےاحتجاجی جلوس کے دوران متذرکرہ بالا مقا مات پرعلما و ذاکرین خطاب کرینگے۔
واضح رہے کہ آل سعود حکومت نے ۸ ؍ شوال سن ۱۳۴۴ ہجری کو مدینہ منورہ کے عظیم مقدس مقام جنت البقیع کوویران کر دیا، جس میں روایت کے مطابق رسول اللہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اکلوتی دختر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی قبر ہے، نیز امام حسن ؑ، امام زین العابدینؑ، امام محمد باقرؑ ، امام جعفر صادق ؑ کی قبروں کے علاوہ حضورؐ کے فرزند جناب ابراہیم ؑ، چچا جناب عباس، پھوپھیوں ، اصحاب کبار، مولا علی علیہ السلام کی والدہ جناب فاطمہؑ بنت اسد اور زوجہ مادر حضرت عباسؑ جناب ام البنین ؑ اور عالم اسلام کی عظیم شخصیتوں کے مزارات ہیںمنہدم کردیا۔
اس احتجاجی جلوس کا مقصد سوگ منا نے کے ساتھ ساتھ مقدسات کی تعمیر نو کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ اور آپ کے صدائے احتجاج کی اقوام متحدہ’سعودی حکومت تک رسائی کی جائے گی۔سوگواران جنت البیقع سےاستدعا کی جا تی ہےٰتعمیر جنت البقیع کی تحریک کو مضبوط کرنے کے لئے جلوس میں شرکت کے ذریعہ احتجاج کو کا میاب بنائیں ۔(پریس میڈیا آف انڈیا)
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور