ایسے پڑوسی کے ساتھ تعلقات قائم کرنا بے حد مشکل ہے جو بھارت کے خلاف سرحد پار کی دہشت گردی کا طریقہ اختیار کرتا ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ایسے پڑوسی کے ساتھ تعلقات قائم کرنا بے حد مشکل ہے، جو بھارت کے خلاف سرحد پارکی دہشت گردی کا طریقہ اختیار کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے پناما شہر میں اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ ان کو یہ عزم کرنا ہوگا کہ وہ سرحد پارکی دہشت گردی اور اس سلسلے میں مالی امداد کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ یہ امید کرتے ہیں کہ ایک دن اس سطح تک ضرورپہنچیں گے۔

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کل پنامہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے پنامہ شہر کے Cinco de Mayo Square میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور وہاں بھارتی برادری کے افراد سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارتی برادری دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے پنامہ کے صدر Nito Cortizo سے بھی ملاقات کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے انہیں وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے نیک خواہشات پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں