مرکزی حکومت نے صحافیوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے، کام کاج کے معیاری طور طریقے ایس او پیز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا

مرکزی حکومت نے صحافیوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے، کام کاج کے معیاری طور طریقے SOPs تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امور داخلہ کی وزارت یہ ضابطے طے کرے گی۔ یہ فیصلہ اترپردیش میں کل رات پریاگ راج میں عتیق احمد اور اُس کے بھائی اشرف کو، تین حملہ آوروں کے ہاتھوں، جنہوں نے خود کو صحافی ظاہر کیا گولی مار کر ہلاک کرنے کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔ عتیق اور اُس کا بھائی صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں