مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے حیدرآباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکاڈمی میں ایک نو تعمیر شدہ رہائشی کمپلکس کا افتتاح کیا۔

حیدر آباد ۵،اپریل،(پی ایم آئی) سیاحت کے مرکزی وزیر کشن ریڈی نے آج حیدرآباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکاڈمی میں ایک نو تعمیر شدہ رہائشی کمپلکس کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ مناسب بنیادی ڈھانچے کی ترقی کسی بھی تنظیم کے کام کاج میں کلیدی رول ادا کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سماج میں تین P یعنی پولیس، پترکار اور Politicians سیاستداں سخت محنت کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انہیں سہولیات فرہام کیے جانے کے نتیجے میں وہ بہتر طور سے اپنے فرض کی ادائیگی کر سکیں گے۔ جناب ریڈی نے ملک کے گڑبڑ والے علاقوں میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں مسلح افواج کے رول کی ستائش کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس کی سخت محنت کے سبب یہ علاقے بہتر طور پر ترقی حاصل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں