نئی دہلی : حکومت نے ہر طبقے بشمول اقلیتوں کی بہبود اور ان کی حالت بہتر بنانے کے لئے متعدد اسکیموں کو لاگو کیا ہے۔ خاص طور سے معاشرے کے کمزور اور مراعات سے محروم طبقوں کے لئے ہنر مندی کے فروغ کی وزارت ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات وزارت ، ٹکسٹائلز کی وزارت، ثقافت کی وزارت ، عورتوں اور بچوں کی بہبود کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعہ حالت بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اقلیتی امور کی وزارت نے بھی مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں جن میں ملک بھر میں نوٹیفائڈ اقلیتوں کو سماجی واقتصادی اور تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے کے لئے مختلف اسکالر شپ اورفیلو شپ اسکیمیں لائی گئی ہیں۔
گزشتہ پانچ برسوں میں چھ مرکزی طور پر نوٹیفائڈ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیموں کی ریاست / مرکزی انتظام والے علاقوں ، صنفی اور درجہ کے اعتبار سے تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ
www.minorityaffairs.gov.in
پر دستیاب ہے۔
یو جی سی اور سی ایس آئی آر کی جونئر ریسرچ فیلو شپ اسکیم تمام زمروں کے طلبا کے لئے کھلی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کا بھی نیشنل فیلو شپ اسکیم برائے درج فہرست ذات اور او بی سی کے تحت احاطہ کیا جاتا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ (ایم اے این ایف) اسکیم اعلیٰ تعلیم کی دیگر مختلف اسکیموں کا احاطہ کرتی ہے۔ لہذا حکومت نے ایم اے این ایف اسکیم کو 23-2022 سے منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اطلاع اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
م