مارچ 24 — وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ریاستوں، ایجنسیوں اور عوام کے مابین بہتر تعاون، تال میل اور اشتراک سے، بھارت میں نشیلی اشیاءکی ناجائز تجارت کی لعنت کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ریاستوں، ایجنسیوں اور عوام کے مابین بہتر تعاون، تال میل اور اشتراک سے، بھارت میں نشیلی اشیاءکی ناجائز تجارت کی لعنت کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔ بنگلورو میں آج نشیلی اشیاءکی ناجائز تجارت اور قومی سلامتی کے بارے میں علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ نشیلی اشیاءکے خلاف لڑائی، ایک اجتماعی تحریک کی شکل اختیار کرجانی چاہئے، جہاں ہر گھر اور ہر فرد کو حکومت اور اُس کی ایجنسیوں کے ساتھ ہاتھ ملا لینا چاہئے، تاکہ 2047 تک بھارتی سماج کو نشیلی اشیاءسے پاک بنایا جاسکے۔
اُنہوں نے اشارہ دیاکہ اگر نشیلی اشیاءکا پتہ لگانے، نشیلی اشیاءکا کاروبار کرنے والے نیٹ ورک کو تباہ کرنے، اِس سلسلے کے مجرموں کو گرفتار کرنے اور اِس لت میں مبتلا افراد کی بازآبادکاری کیے جانے کا عمل تیز کردیا جائے تو بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے اور یہ پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور