حیدرآباد۔/19مارچ، – مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے آج سکندرآباد میں سواپنا لوک کامپلکس کا دورہ کیا جہاں گذشتہ دنوں آتشزدگی واقعہ میں 6 نوجوانوں کی موت واقع ہوئی۔ کشن ریڈی نے کامپلکس میں متاثرہ حصہ کا معائنہ کیا اور حادثہ کی وجوہات کے بارے میں عہدیداروں سے معلومات حاصل کی۔ کشن ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ کامپلکس کے مالکین کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں معصوم نوجوان فوت ہوگئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حادثہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں ناکام کیوں ہے۔ حیدرآباد میں گودام اور اسکراپ کی دکانات کی جانچ نہیں کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں حادثات پیش آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو آمدنی کی فکر ہے لہذا غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے عمارتوں میں آتش فرو آلات نصب کرنے کیلئے سخت گیر اقدامات کا مطالبہ کیا-
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور