حیدرآباد ۔ 25 فبروری (پی ایم آئی ) ریاست کی لا اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے) تلنگانہ وائی ایس آر پارٹی کی سربراہ شرمیلا نے بی آر ایس حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرتے ہوئے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی مانگ کی۔ہ شرمیلا نے راج بھون پہنچ کر گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن سے ملاقات کی اور انھیں بتا یا کے تلنگانہ حکومت ریاست میں لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ تلنگانہ میں لڑکیاں اور خواتین ریاست میں غیرمحفوظ ہیں۔ انہیں ہراسانی کا شکار بنایا جارہا ہے۔ قتل کیا جارہا ہے۔ حکومت تماشہ دیکھ رہی ہے۔ سارے ملک میں دستور پر عمل آوری ہورہی ہے مگر تلنگانہ میں کے سی آر کے دستور پر عمل ہورہا ہے۔ تلنگانہ میں اپوزیشن کا صفایا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ بی آر ایس کے قائدین کو غنڈہ گردی کرنے کے معاملہ میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین پر بی آر ایس کے قائدین حملے کررہے ہیں، لہٰذا وہ گورنر سے ملاقات کرتے ہویء بی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرتے ہوئے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی اپیل کرچکی ہیں۔ آوارہ کتے گلی نکڑ پر بچوں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ اب معصوم بچوں کی زندگیاں خطرہ میں پڑ گئی ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ تلنگانہ میں سماج کے تمام طبقات کو چیف منسٹر کے سی آر نے دھوکہ دیا ہے۔ سرکاری نظم و نسق کو کے سی آر نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ کے سی آر کے خلاف کوئی بھی بات کرنے پر انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔ وہ بہت جلد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی تازہ حالات سے انہیں واقف کراتے ہوئے صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کریں گی۔ گورنر سے ملاقات کے بعد شرمیلا نمس ہاسپٹل پہنچ کر زیرعلاج میڈیکل طالبہ پریتی کی مزاج پرسی کی۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور