بجٹ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کا امکان

امید کی جا رہی ہے کہ مرکزی بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت اس سے متعلق تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مرکزی بجٹ 2023 کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے فٹمنٹ فیکٹر میں تبدیلی کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ فٹمنٹ فیکٹر کامن ویلیو ہوتا ہے جسے ملازمین کے بیسک پے سے ضرب دے کر ان کی مجموعی تنخواہ تیار کی جاتی ہے۔ اگر فٹمنٹ فیکٹر میں اضافہ ہوتا ہے تو ملازمین کی کم از کم تنخواہ بھی بڑھ جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جو تجویز پیش کی گئی ہے اس کے مطابق اگر فٹمنٹ فیکٹر میں اضافہ ہوتا ہے تو 18 ہزار روپے کی کم از کم تنخواہ پانے والے ملازمین کی تنخواہ بڑھ کر 26 ہزار روپے ہو جائے گی۔

دراصل کامن فٹنمنٹ فیکٹر موجودہ وقت میں 2.57 فیصد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو 15500 روپے کا بیسک پے ملتا ہے تو اس کی مجموعی تنخواہ 15500×2.57، یعنی 39835 روپے ہوگی۔ چھٹے سی پی سی نے فٹمنٹ ریشیو کو 1.86 فیصد پر رکھنے کی سفارش کی ہے۔ لیکن اب رپورٹس سامنے آ رہی ہے کہ ملازمین حکومت سے فٹمنٹ فیکٹر کو بڑھا کر 3.68 فیصد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے کم از کم تنخواہ 18 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 ہزار روپے ہو جائے گی۔واضح رہے کہ یونین اینڈ ایمپلائی ایسو سی ایشن کئی سال سے فٹمنٹ فیکٹر میں اضافہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی اے بڑھنے کے باوجود بیسک تنخواہ میں اضافہ ضروری ہے کیونکہ اسی بنیاد پر تنخواہ میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں