نشہ کی لعنت سے دور رہنے نوجوانوں کو کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان کی نصیحت

حیدرآباد ۔ 11جنوری (پی ایم آئی) کمشنر پولیس رچہ کنڈہ جناب ڈی ایس چوہان نےنوجوان نسل کو مشورہ دیا کے وہ نشے کی لعنت سے نہ صرف اپنے آپ کو دور رکھیں بلکہ اس لنعت کو جڑ سےاکھاڑ پھینکے کے لئے آگےئیں۔جناب چوہان نے میرپیٹ میں شعور بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے نشہ سماج کیلئے ایک ناسور بنتا جارہا ہے اور تعلیم یافتہ بالخصوص کالج کے طلبہ کو نشہ کے خلاف جاری جدوجہد میں آگے آنا چاہیئے ۔ کالج کے طلبہ کو نشہ کی لعنت کا بہ آسانی شکار بنایا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے فروخت کرنے والوں کے علاوہ اب استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کےنشہ کی لعنت کو سماج سے نکال دیا جائے گا اور نشہ کو ختم کرنے تک پولیس کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر دیویندر سنگھ چوہان نے کیا ۔ انہوں نے میر پیٹ میں منعقدہ ایک شعور بیداری پروگرامسے خطاب کر تے ہوئے یہ بات کہی ۔ رچہ کنڈہ پولیس کی جانب سے نشہ کے خلاف جاری مہم کے تحت اس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس میں کالج طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشہ کی لعنت سے دور رکھنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور پولیس نشہ آور اشیاء منشیات کی منتقلی کے خلاف سخت اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے طلبہ کو اس نشہ کی لعنت سے دور رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ زندگی میں ایک مرتبہ بھی اس کا استعمال نہ کریں بلکہ نشہ سے دور رہتے ہوئے اس کے خلاف جاری جدوجہد کا حصہ بنیں ۔ اور تعلیم یافتہ بالخصوص کالج کے طلبہ کو نشہ کے خلاف جاری جدوجہد میں آگے آنا چاہیئے ۔ کالج کے طلبہ کو نشہ کی لعنت کا بہ آسانی شکار بنایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر پوسٹر کی اجرائی بھی عمل میں لائی گئی (پی ایم آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں