حیدرآباد۔/11 جنوری، سنکرانتی کی تعطیلات کے موقع پر شہر کی عوام اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہونے کے پس منظر میں حیدرآباد پولیس نے عوام الناس کیلئے احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کرائمس مسٹر اے آر سرینواس نے عوام کو یہ مشورہ دیا ہے کہ تعطیلات کے دوران مکان میں غیر موجودگی پر قیمتی اشیاء نہ رکھیں اور طلائی زیورات وغیرہ اپنے بینک لاکرس میں محفوظ رکھیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنے مکان کے سی سی کیمروں کی کارکردگی جانچ کرلیں اور گھر چھوڑ کر جانے کے دوران مکان میں روشنی کا خیال رکھیں۔ تعطیلات میں آبائی مقام کو روانگی سے قبل نیوز پیپر ہاکرس اور دودھ سپلائی کرنے والے افراد کو اپنی غیر موجودگی کے بارے میں پہلے سے ہی اطلاع دیں۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ تعطیلات کے دوران احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں تاکہ واپس لوٹنے پر انہیں مایوسی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور