حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری – ریاستی حکومت نے آئی پی ایس عہدیداروں کے بڑے پیمانہ پر تبادلے عمل میں لائے۔ اڈیشنل ڈی جی پی آرگنائزیشن مسٹر راجیو رتن کا تبادلہ کر کے انہیں مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ہاؤزنگ کارپوریشن مقرر کیا ہے۔ پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند کو اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس اینٹی نارکوٹک بیورو کی زائد ذمہ داری دی ہے۔ سندیپ شنڈیلیہ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ریلویز و روڈ سیفٹی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی مقرر کیا گیا ہے ۔ کے سرینواس ریڈی اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ( آپریشنس ) گرے ہاونڈز و آکٹوپس کا تبادلہ کرکے انہیں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آرگنائزیشن و لیگل دفتر ڈی جی پی تلنگانہ مقرر کیا گیا ہے بجائے راجیو رتن متبدلہ۔ بی شیودھر ریڈی اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ( پرسونل ) دفتر ڈی جی پی کا تبادلہ کرکے انہیں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ریلویز و روڈ سیفٹی مقرر کیا گیا بجائے سندیپ شنڈیلیہ متبدلہ ۔ شریمتی ابھیلاشا بشٹ اڈیشنل ڈی جی پی ٹی ایس ایس پی بٹالینس کا تبادلہ کرکے اڈیشنل ڈی جی پی ویلفیر اینڈ اسپورٹس دفتر ڈی جی پی مقرر کیا گیا ہے ۔ انہیں اڈیشنل ڈی جی پی ہوم گارڈز کا اضافی ذمہ دیا گیا ہے ۔ شریمتی شکھا گوئل ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو کا تبادلہ کرکے انہیں اڈیشنل ڈی جی پی وومنس سیفٹی ‘ شی ٹیمس و بھروسہ مقرر کیا گیا بجائے شریمتی سواتی لاکرا متبدلہ ۔ وی وینکٹ سرینواس راؤ صدر نشین ٹی ایس ایل پی آر بی کو اڈیشنل ڈی جی پی پولیس کمپیوٹر سرویس کا مکمل اضافی ذمہ سونپا گیا ہے ۔ شریمتی سواتی لاکرا اڈیشنل ڈی جی پی وومنس سیفٹی ‘ شی ٹیمس و بھروسہ کا تبادلہ کرکے انہیں اڈیشنل ڈی جی پی ٹی ایس ایس پی بٹالینس مقرر کیا گیا بجائے شریمتی ابھیلاشا بشٹ متبدلہ ۔ وجئے کمار کو جو پوسٹنگ کے منتظر تھے اڈیشنل ڈی جی پی ( آپریشنس ) گرے ہاونڈز ‘ و آکٹوپس مقرر کیا گیا ہے بجائے کے سرینواس ریڈی متبدلہ ۔ وائی ناگی ریڈی اڈیشنل ڈی جی پی نارتھ زون کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائرکٹر جنرل تلنگانہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ فائر سروسیس مقرر کیا گیا ۔ وکرم سنگھ مان جو پوسٹنگ کے منتظر تھے کو اڈیشنل کمشنر پولیس لا اینڈ آرڈر حیدرآباد مقرر کیا گیا ۔ ایم اسٹیفن رویندرا کمشنر پولیس سائبر آباد کو نو تشکیل شدہ عہدہ آئی جی پی تلنگانہ اسٹیٹ سائبر سکیوریٹی کا اضافی ذمہ سونپا گیا ہے ۔ جی سدھیر بابو اڈیشنل کمشنر پولیس رچہ کنڈہ کا تبادلہ کرکے اڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک حیدرآباد مقرر کیا گیا ۔ شاہنواز قاسم ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر جنرل پولیس ملٹی زون II مقرر کیا گیا ۔ ڈاکٹر ترون جوشی جو پوسٹنگ کے منتظر تھے انسپکٹر جنرل پولیس ٹریننگ دفتر ڈی جی پی مقرر کئے گئے ہیں۔ وی بی کملاسن ریڈی جو پوسٹنگ کے منتظر تھے آئی جی پی ( پرسونل ) دفتر ڈی جی پی مقرر کئے گئے ۔ ایس چندر شیکھر ریڈی کمشنر پولیس راما گنڈم کا تبادلہ کرکے انسپکٹر جنرل پولیس ملٹی زون I مقرر کیا گیا ۔ ایم رمیش جوائنٹ کمشنر پولیس حیدرآباد کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی پرویژننگ و لاجسٹس دفتر ڈی جی پی مقرر کیا گیا ۔ کارتیکیا جوائنٹ کمشنر ( سی اے آر ) کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی انٹلی جنس مقرر کیا گیا ہے ۔ کے رمیش نائیڈو جوائنٹ ڈائرکٹر ٹی ایس پی اے کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی راجنا زون مقرر کیا گیا ہے ۔ ایم سرینواسلو ڈی آئی جی سی آئی ڈی کا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ کمشنر پولیس سی اے آر حیدرآباد مقرر کیا گیا بجائے کارتیکیا متبدلہ ۔ تفسیر اقبال جو پوسٹنگ کے منتظر تھے ڈی آئی جی انٹلی جنس سکیوریٹی ونگ مقرر کئے گئے ۔ ڈاکٹر گج راؤ بھوپال جوائنٹ کمشنر پولیس ڈی ڈی حیدرآباد کا تبادلہ کرکے جوائنٹ کمشنر رچہ کنڈہ مقرر کیا گیا ۔ شریمتی رما راجیشوری ایس پی نلگنڈہ کا تبادلہ کرکے انسپکٹر جنرل پولیس یادادری زون بہ رتبہ ایس پی مقرر کیا گیا ۔ وہ ایس پی کی ذمہ داری بھی برقرار رکھیں گی ۔ ایل ایس چوہان جو پوسٹنگ کے منتظر تھے ڈی آئی جی جوگولامبا زون مقرر کئے گئے ہے ۔ ان کا رینک ایس پی کا ہوگا ۔ مسٹر کے نارائن نائک جو پوسٹنگ کے منتظر تھے جوائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک حیدرآباد بہ رتبہ ایس پی مقرر کئے گئے ہیں۔ شریمتی پی ہانا نوتن سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی کا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ کمشنر (اڈمن ) حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے اور ان کا رتبہ بھی ایس پی کا ہوگا۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور