گذشتہ سال کے برخلاف جاریہ سال مجرم ٹہرانے کی شرح میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سال 2021ء میں درج 8839 معاملات
کے برخلاف جاریہ سال 13,895 سائبر جرائم کے معاملات درج کئے گئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندرریڈی نے کہا ہے کہ سال 2022ء میں ریاست میں بہ حیثیت مجموعی جرائم کی شرح میں 4.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال کے مقابلہ جاریہ سال سائبر جرائم کے معاملات میں 57 فیصد کا اضافہ ہوا۔
انہوں نے پولیس کے سالانہ راونڈاپ سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ سال 2021ء میں درج 1.36 لاکھ معاملات کے برخلاف جاریہ سال 1.42 لاکھ معاملات درج کئے گئے ہیں۔ 7 واقعات بشمول دو قتل، 3 ایل ای ڈی دھماکے اور ایک آتشزنی کے سوا جاریہ سال ریاست میں کہیں بھی کوئی بڑا فرقہ وارانہ تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
بہ حیثیت مجموعی 2022ء میں سائبر جرائم اور سفیدپوش جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا۔ گذشتہ سال کے برخلاف جاریہ سال مجرم ٹہرانے کی شرح میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سال 2021ء میں درج 8839 معاملات کے برخلاف جاریہ سال 13,895 سائبر جرائم کے معاملات درج کئے گئے۔