گجرات : سمندری سرحد کے ذریعہ ہندوستان میں دراندازی کرنے کی کوشش’ 10 پاکستانی، 300 کروڑ کی ڈرگس اور ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار

احمد آباد۔ سمندری سرحد کے ذریعہ ہندوستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانیوں نے ڈرگس اور ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ وہ گجرات کے اوکھا سے ملک کی سرحد میںداخل ہونے کی کو شش کر رہے تھےتا ہم کوسٹ گارڈ اور گجرات اے ٹی ایس نے ان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ۔ کوسٹ گارڈ اور اے ٹی ایس نے ملزمین کو 300 کروڑ روپے مالیت کی ڈرگس اور ہتھیاروں کے ساتھ حرا ست میں لے لیا ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب سمندری سرحد پر ہتھیار پکڑے گئے ہوں ۔ اس سامان کے ساتھ اے ٹی ایس نے دس پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
ملزمین کے پاس سے چھ پستول اور 120 راونڈ ملے ہیں ۔ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ یہ آپریشن اے ٹی ایس گجرات کے ساتھ مل کر چلایا گیا ۔ السہیلی پاکستان کی فشنگ بوٹ میں دس کرو ممبر کے ساتھ ہندوستانی سرحد میں دراندازی کررہا تھا ۔ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ان کے پاس سے ہتھیار اور 40 کلوگرام ڈرگس ملی ۔ اس ڈرگس کی بازار میں قیمت 300 کروڑ روپے ہے ۔ اس کے بعد کشتی کو اوکھا لایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں