مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ایران کے ساتھ ’ایرانی ارکان پارلیمنٹ کو صد ر مولا نا عمار حیدرآبادی کا تیقن

حیدرآباد،(پی ایم آئی)اسلامی جمہوریہ ایران کے ارکان پارلیمنٹ کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر ایرانی قونصلیٹ میں ان کےاعزاز میں ایک غیر سگائی تقریب کا ۔آقا ئی مہدی شاہرخی کو قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران در حیدرآباد کی جانب سےانعقاد عمل میںآیا اس کی خصوصیت یہ تھی کےاس میں ایران کی پا لیسی کے مطا بق امت اسلام کے مختلف مسلک سے تعلق رکھنے والےعلما‘اکرام کومدعو کیا گیا تھا۔شیعہ علما’ وخطبا علاوہ اہل سنت کے علماء و داؤدی بوہرہ جماعت کے علماء نے بھی شرکت کی۔ جس میں اتحاد بین المسلیمین کا مختصر سااجتماع تھا۔چند ایک دانشور بھی مو جود تھے۔آقا ئی مہدی شاہرخی کو قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران در حیدرآباد نےایرانی ارکان پارلیمنٹ مسرزعلی رضا سلیمی’حوجت اللہ فیروزی’علی اکبر کریمی‘علی رضا نظا ری’کا خیر مقدم کیااورتعارف کروایا۔ارکان پرلیمینٹ نےشرکا’سے ملاقات کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیااور ہند ایران کےصدیوں سےاٹوٹ رشتے کا ذکر کیا۔اس موقع پر صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن مولانا مرزا امام علی بیگ عمار حیدرآبادی نے جووسرپرست اعلی مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن مولانا علی حیدر فرشتہ کی ہدایت پر اس تقریب میں شرکت کی اپنے مختصر مگر بصیرت افروز خطاب کے دوران ایران کے تازہ پر تشدود حا لات کا احاطہ کرتے ہو’ے اسے صیہونی و فسطائی طا قتوں کی منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے کہا کے یہ لوگ کذشتہ چالیس برس سےایران کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں اور وہ اقتدار کی تبدیلی چا ہتے ہیں۔ یعنی اسلا می جمہوریت کو ختم کرناانکا دیرنہ خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا۔مولا نا عماّر حیدرآبادی نے ایرا نی ارکان پارلیمنٹ کویقین دلا یا کے ایران جس حال میں بھی ہو مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ایران کے ساتھ ہر فیصلے میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن حجۃ الاسلام مولانا عمار حیدرآبادی نے کہا محافظ انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ خامنہ ای سے کسی نے پوچھا مملکت ایران سے بڑے بڑے ملک ڈرتے ہیں آخر اس کی وجہ کیا ہے۔؟ تو آپ نے فر ما یاکیونکہ ہم اللہ سے ڈرتے ہیں اس لئے دشمن ہم سے ڈرتا ہے۔مولا نا عماّر نےشہ نشین پر تشریف فرما مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ ر ہبرمعظم آیت اللہ خامنہ ای و مملکت جمہوری اسلامی ایران کے حق میں دعا فرمائی۔اس تقریب میں صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن مولانا مرزا امام علی بیگ عمار حیدرآبادی کے ہمراہ رکن مشاورتی کمیٹی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ظفر یاب حیدر رضوی ’’’ نا ئب صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن مولانا میر حسین علی رضوی ’ و جائنٹ سیکٹری مولانا سید اسد حسین عابد ’ اور رکن مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن حجۃ الاسلام و مولانا میر جواد علی عابدی ’ حجۃالاسلام مولانا سید محمد علی رضوی’ حجۃ الاسلام مولانا سید محمد حسین عابدی ’ ذاکر اہلبیت مولانا سید دلدار حسین عابدی ’ ذاکر اہل بیت مولانا مرزا جعفر حسین خلجی نے شرکت کی۔

۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں