بھارت اور فرانس نے فوج سے فوج کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا اور بحری اشتراک کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج نئی دلّی میں فرانس کے وزیر دفاع Sebastien Lecornu کے ساتھ بھارت اور فرانس کے درمیان دفاع سے متعلق چوتھے سالانہ مذاکرات کیے۔ وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ بات چیت کے دوران باہمی، علاقائی، دفاعی اور دفاعی صنعتی تعاون کے معاملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراءنے فوج کا، فوج کے ساتھ جاری آپسی تعاون کا جائزہ لیا، جو کہ حالیہ سالوں میں مزید بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بحری تعاون کو مستحکم کرنے اور باہمی مشقوں میں اضافے کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بھارت اور فرانس نے حال ہی میں جودھپور کے ائیرفورس اسٹیشن پر باہمی فضائی مشق گرودا کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔
بات چیت کے دوران جن اہم شعبوں پر توجہ دی گئی اُن میں میک اِن انڈیا پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دفاعی صنعتی تعاون کا شعبہ شامل ہے۔ وزراءاس بات پر متفق ہوئے کہ دونوں ملکوں کے تکنیکی گروپ اگلے سال کے شروع میں میٹنگ کریں گے اور تعاون کے اہم معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔ 
فرانس فی الحال انڈین اوشین کمیشن اور انڈین اسکین نوَل سمپوزیم کا چیئرمین ہے اور دونوں ممالک اِن فورم پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ 
بھارت کے اپنے دورے کے حصے کے طور پر جناب Lecornu نے کل ہیڈکوارٹرس اور جنوبی بحری کمان کا ایک روزہ دورہ کیا اور مقامی طور پر تیار کیے گئے بھارت کے پہلے طیارہ بردار جہاز INS وِکرانت کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ INS وِکرانت سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔
فرانس، بھارت کا سب سے زیادہ معتبر کلیدی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور دونوں ممالک 2023 میں کلیدی شراکت داری کے 25 سال مکمل ہونے کی تقریب منانے والے ہیں۔ ×

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں