گجرات میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کی مہم اپنے عروج پر ہے، وزیر اعظم آج چار انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

گجرات میں اب جبکہ انتخابی مہم کے محض دو دن باقی رہ گئے ہیں۔اسمبلی انتخابات کے مرحلے کی چناؤمہم اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ سیاسی جماعتیں ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ان سے رابطہ قائم کررہی ہیں۔ بی جے پی کے سینئرلیڈر اور وزیراعظم نریندرمودی کا Palitana، Anjar، جام نگر اور راجکوٹ میں آج چار انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔
وزیرداخلہ امت شاہ بھی پارٹی امیدواروں کے حق میں چار مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، مرکزی وزراءاسمرتی ایرانی، پروشوتم روپالا اور منوج تیواری سمیت کئی سینئر بی جے پی لیڈر مختلف مقامات پر عوامی جلسے اور روڈ شوز منعقد کریں گے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے آج احمدآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ان کا Mehsana اور احمدآباد میں انتخابی ریلیوں سے بھی خطاب کا پروگرام ہے۔ 
پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت بھی پارٹی کیلئے چناؤمہم انجام دیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈرس بھی پارٹی امیدواروں کیلئے عوامی میٹنگوں سے خطاب کریں گے۔
ملک میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کی تعداد بڑھانے کیلئے ریاست کے جونا گڑھ ضلع میں صحت سے متعلق بوتھ اور جانوروں سے متعلق بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
پچھلے اسمبلی انتخابات میں مذکورہ ضلع میں 63 اعشاریہ 15 فیصد ووٹ پڑے تھے لیکن اس مرتبہ انتظامیہ 80 فیصد سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
جونا گڑھ کے کلکٹر اور ضلع انتخابی افسر Rachit Raj نے آکاشوانی کے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں میں ہرحلقے میں اس طرح کا بوتھ قائم کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں