چین میں صدر ’شی‘ کی کووڈ پالیسی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہرے

چین میں صدر شی جن پنگ کی سخت کووڈ پالیسی کے خلاف بڑے پیمانےپر احتجاج کئے جارہے ہیں۔ راجدھانی بیجنگ اور اقتصادی مرکز شنگھائی سمیت بہت سے بڑےشہروں میں مسلسل لاک ڈاون ہے۔ مظاہرین کل راجدھانی بیجنگ میں جمع ہوئے اور شنگھائیمیں دوسری رات بھی مسلسل احتجاج جاری ہے۔ اس دوران کووڈ سے متعلق بندشوں میں ڈھیل دینےکا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

کووڈ بندشوں کے خلاف غیر معمولی یکجہتی کا مظاہرہ دیکھنےمیں آیا ہے اور سیکڑوں مظاہرین کل دیر رات راجدھانی بیجنگ کے مرکز میں جمع ہوئے، جہاںتمام سفارتخانے ہیں۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سادہ کاغذ لے کر احتجاج میں حصہ لیا، جسکا مقصد ناراضگی ظاہر کرنا تھا۔

 نعرہ لگاتے ہوئے مظاہرین نے شنگھائیمیں گرفتار کئے گئے لوگوں کو رِہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کل رات شنگھائیمیں پولیس کے ساتھ پھر سے تصادم ہوا اور احتجاج بہت سے شہروں اور یونیورسٹیوں میں پھیلگیا۔ صدر شی جن پنگ کے ایک دہائی قبل اقتدار سنبھالنے کے بعد سے چین کی اصل سرزمینپر سول نافرمانی کی یہ لہر غیر معمولی ہے۔×

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں