تاج محل کےاحاطےمیں نمازکی ادائیگی سے متعلق ویڈیو وائرل! آرکیالوجیکل سروےآف انڈیا کرےگاجانچ

نئی دہلی: آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI) اتوار یعنی 20 نومبر کو وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کی صداقت کی تحقیقات کرے گا، جس میں مبینہ طور پر ایک شخص کو تاج محل کا احاطہ میں واقع باغیچے کے علاقے میں ایک خاتون کے ساتھ بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اے ایس آئی کے آگرہ سرکل کے سپرنٹنڈنگ ماہر آثار قدیمہ راج کمار پٹیل نے کہا کہ ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو اس علاقے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے جسے تاج محل کا احاطہ کہا جاتا ہے۔
تاہم ویڈیو کی صداقت کے بارے میں کوئی یقین نہیں ہے، کیونکہ تاج محل میں ہمارے کسی بھی عملے نے ایسا ہوتا نہیں دیکھا۔ میں اتوار کے روز بھی تاج محل کے احاطے میں موجود تھا لیکن مجھے ایسا کوئی واقعہ دیکھنے کو نہیں ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں