گجرات میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناؤ مہممیں تیز آتی جارہی ہے۔ وزیراعظم اور بی جے پی کے سرکردہ رہنما نریندر مودی نے آج ویراول میںایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 25 سال میں ملک کے سنہرے مستقبل کےبارے میں فیصلہ کرنے کے لئے ڈبل انجن سرکار ضروری ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی سرکارنے شہریوں، کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کے لئے کامکیا ہے اور اس مقصد کی خاطر پالیسیاں بنائی ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر عوام کی بہبودکی خاطر سرکار کی مختلف اسکیموں کا تذکرہ کیا، جس میں مفت LPG کنکشن، گھر گھر نل سے جل اور آیوشمان بھارتشامل ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور عام آدمی کی بہبودکے لئے کام کیا ہے۔ سیاحت سے اسٹارٹ اپ اداروں تک مختلف شعبوں میں گجرات کی کامیابیوںکا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اُن سیاسی پارٹیوں کو سبق سکھائیں،جو گجرات کو بدنام کرتی ہیں۔
جناب مودی نے آج سومناتھ مندر میں پوجا ارچنا کے ساتھ اپنیچناؤ مہمکا آغاز کیا۔ وہ سومناتھ مندر ٹرسٹ کے صدر نشیں بھی ہیں۔ راجکوٹ ضلعے میں Dhoraji کےمقام پر ایک ریلی کے بعد وزیراعظم امریلی اور Botad میں دو اور عوامی جلسوں سےخطاب کرنے والے ہیں۔x