حیدرآباد۱۰؍نومبر (پی ایم آئی)شہر ولاء علی ؑ و عزائے حسینؑ حیدرآباد دکن کی معروف ماتمی تنظیم انجمن پروانہ جعفریہؑ کی جانب سے بسلسلہ 50 سالہ اعتراف خدمات انجمن پروانۂ شبیرؑ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خوان شاعر شبیہہ پیغمبرؐ جناب حسن عباس احسن کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب 12؍نومبر 2022 ء 8 بجے شب حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادرؒ میر عالم منڈی حیدرآباد آراستہ کی گئی ہیں انجمن پروانہ جعفریہ ؑ کے کار گذار صدر میر حیدر علی نے بتایا کہ مولانا ڈاکٹر نثار حسین حیدرآقا صدر مجلس علماء وذاکرین کی زیر صدارت منعقد شدنی اس تقریب سے مولانا سید لقمان حسین موسوی، علامہ اعجاز فروخ،مولانا حیدر زیدی خطاب فرمائیں گے جبکہ اس پُرمسرت محفل میں جناب مرزا ریاض الحسن آفندی گولڈی( ایم ایل سی)اور سینئر جرنلسٹ جناب نجف علی شوکت صدر مرکزی انجمن ماتمی گروہان حیدرآباد تلنگانہ اسٹیٹ مہمانان خصوصی ہونگے اس موقع پر اس محفل تہنیت میں شاعر فاتح علقمہ جناب باقر محسن سپاس نامہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کرینگے شاعر سفیر عطش جناب رشید شہیدی ، شاعر میثم مقال میر محمد علی وفا، شاعر سرکار وفاؑ جناب علمدار ساحل (صدر نوحہ خوان انجمن پروانہ جعفریہؑ)، منظوم تہنیت پیش کرنے کی سعات حاصل کرینگے جبکہ نظامت کے فرائض شاعر اہلبیتؑ جناب سید علی طاہر عابدی انجام دینگے صدر و شرکاء انجمن جعفریہؑ نے مومنین خاص طور پر ماتمی تنظیموں کے ذمہ داروں اور نوحہ خوانوں سے اس تقریب میں شرکت کی استدعاء کی ہے
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور