اسلام آباد ۷ نومبر۔ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے اہم دورے پر 21 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں سعودی پریس اتاشی نایف العتیبی نے سعودی ولی عہد کے دورے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سعودی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔سعودی عرب کے ولی عہد اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جس میں باہمی اقتصادی و ثقافتی تعاون و اشتراک کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔پاکستان میں گذشتہ کئی ہفتوں سے اس دورے کے حوالےسے مختلف وزارتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے دستاویزات کی تیاری کی جا رہی تھیں۔ حالیہ چند ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان کئی عالمی امور پر مشترکہ موقف دیکھنے میں آیا ہے ۔
گذشتہ ماہ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ہم تیل منڈی میں اُتار چڑھاؤ سے بچنے اور عالمی اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مملکت سعودی عرب کے خدشات کو سراہتے ہیں۔‘’پاکستان باہمی احترام پر مبنی ایسے معاملات پر تعمیری نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔‘دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ، پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہیں۔‘
اس سال ستمبر میں سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا شدت سے منتظر ہے۔گذشتہ ماہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا ہےتھا کہ ’سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کے لیے متحرک ہیں۔‘ان کا کہنا تھاکہ مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وژن قابل تحسین ہے۔‘
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور