کے سی آر اپنی ہی پارٹی کے ایم ایل ایز کو “بلیک میل” کررہے ہیں: بورا نرسیا گوڈ

حیدرآباد 20 اکٹوبر –: سابق رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی لیڈر بورا نرسیا گوڈ نے آج الزام لگایا کہ سی ایم کے سی آر اپنی ہی پارٹی کے ایم ایل ایز کو بلیک میل کررہے ہیں اور ان سے منگوڈو اسمبلی حلقہ میں ہر بوتھ کے لئے 2 کروڑ روپئے خرچ کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جہاں بی جے پی علحدہ تلنگانہ کارکنوں کی پارٹی میں تبدیل ہوگئی ہے وہیں حکمراں ٹی آر ایس پارٹی تلنگانہ کے غداروں کی پارٹی میں تبدیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست پڑوسی ریاست آندھرا پردیش سے زیادہ حریف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو حراست میں لے رہی ہے۔

ریاستی پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گوڈ نے ریاست کے لوگوں سے کہا کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی کو چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے پیچھے اصل مقصد کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹالہ راجندر، اے پی جتیندر ریڈی، کونڈا وشویشور ریڈی اور وہ جیسے قائدین اپنی عزت نفس کی خاطر ٹی آر ایس پارٹی سے باہر آئے ہیں۔ انہوں نے پیشین گوئی کی کہ اگلے اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آئے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی ایم کے سی آر نے منگوڈو اسمبلی حلقہ کے گٹوپپل کو صرف ضمنی انتخاب کی وجہ سے منڈل کے طور پر اپ گریڈ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے کئی ایم ایل اے ضمنی انتخابات کے بعد بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ ٹی آر ایس پارٹی قائدین کے ان تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہ ضلع نلگنڈہ میں فلوروسس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، انہوں نے گلابی پارٹی کے قائدین سے پوچھا کہ وہ ریاستی حکومت سے ضلع میں فلوروسس ریسرچ سنٹر قائم کرنے پر کیوں زور دے رہے ہیں؟

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کے سی آر نے گزشتہ چھ سالوں سے منگوڈو کے اراضی سے محروم افراد کو ہراساں کیا ہے اور مزید کہا کہ سی ایم ضمنی انتخابات کے انعقاد کی بدولت اراضی سے محروم افراد کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال کے باوجود ضمنی انتخاب میں زعفرانی پارٹی جیتے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وزیراعلیٰ کی حمایت کرنے والے افسران اور پولیس افسران جیل جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں