حیدرآباد۔8۔اگسٹ– دونوں شہروں حیدرآباد سکندرآباد میں شب عاشور کے موقع پر عاشور خانوں میں خصوصی مجالس اعزاء و ماتم کا اہتمام کیا گیا ۔ بادشاہی عاشور خانہ‘ بارگاہ حضرت ابوالفضل عباس ؓ ‘ عاشور خانہ نعل مبارک‘ عاشور خانہ حسینی علم کے علاوہ دیگر عاشور خا نوںمیں خصوصی مجالس اور تقسیم تبرکات عمل میں لائے گئے۔کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے الاوہ بی بی پہنچ کر بی بی کے علم کو ڈھٹی پیش کی اور شہدائے کربلا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ 10محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کی بیشتر خانقاہوں اور درگاہوں میں خصوصی مجالس عاشورہ و اجتماعی دعائے عاشورہ کا اہتمام کیا جائے گا۔تاریخی بی بی کے علم کا جلوس دبیر پورہ سے دن میں ایک بجے برآمد ہوگا ۔اس سے قبل مجلس پرسہ برپا ہوگی اور گروہ شیدا شبیر کا ماتم ہوگا ۔ جلوس میں جملہ 25 انجمنیں ماتم کریں گی جن میں انجمن معصومین ، انجمن العباس ، انجمن عون و محمد، گروہ کاظمی اور انجمن ایرانیان دکن شامل ہیں ۔ جلوس کمان شیخ فیض سے ہوتا ہوا اعتبار چوک‘کوٹلہ عالی جاہ‘ سردار محل سے تاریخی چارمینار پہنچے گا۔ چارمینار کے قریب محکمہ پولیس کے علاوہ دیگر محکمہ جات کی جانب سے علم کو ڈھٹی پیش کی جائے گی۔ چارمینار سے جلوس گلزار حوض سے پنجہ شاہ میں واقع قدم رسول پہنچے گا جہاں خصوصی مجلس عزاء برپا ہوگی ۔ قدم رسول سے نکل کر بی بی کے علم کا جلوس اعتبار چوک‘ منڈی میر عالم ‘ دارالشفاء سے ہوتا ہوا کالی قبر پہنچے گا۔اس دوران کانگریس ‘ تلنگانہ راشٹر سمیتی کے علاوہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے ڈھٹی پیش کی جائے گی۔پرانی حویلی میں مکرم جاہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ڈھٹی پیش کی جائے گی۔ جلوس گذرنے کے راستوں پر محکمہ پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جاچکے ہیں ۔علم ٹھنڈا ہونے کے مقام پر مجلس شام غریباں منعقد ہوگی اور گروہ شیدائے شبیر کا ماتم ہوگا ۔ محکمہ برقی اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے عاشور خانوں کے قریب خصوصی روشنیوں کا اہتمام کیا ہے۔ وقف بورڈ کے عہدیداروں کی خصوصی ٹیم کو بی بی کے علم کے جلوس کے دوران موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کمشنر پولیس سی وی آنند کی الاوہ بی بی پر حاضری کے موقع پر ان کے ہمراہ اڈیشنل کمشنر لاء اینڈ آرڈر ڈی ایس چوہان کے علاوہ ڈی سی پی ساؤتھ زون سائی چیتنیہ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ کمشنر پولیس نے تاریخی بی بی کے علم کے جلوس کی گذرگاہوں پر پولیس انتظامات کے علاوہ راستوں کو تبدیل کئے جانے کی تفصیلات سے آگہی حاصل کی ۔بعض مقامات پر ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں ۔م
مقدس عا شور خانہ نعل مبارک کی 300 ایکڑ اراضی کے تحفظ کی ستائش ۔دیگر 400 ایکڑ اراضی اور بیگم پیٹ میں واقع جائیداد پر خا موشی معنی خیز
حیدرآباد: رامنتا پور میں نقلی ڈاکٹروں کا ٹولہ سر گرم ’ تلنگانہ میڈیکل کونسل کی کار وائی
وقف تر ممی بل 2024 دستور ہند کے آرٹیکل 26 کی خلاف ورزی ہے۔
آبادی میں کمی تشویشناک:آر ایس ایس سر برہ مو ہن بھگوت
حیدرآباد: ما دھا پور کی ایک ہو ٹل کے کمرے میں منشیات پارٹی کا پردہ فاش’