حیدرآباد۲۱؍جولائی(پی ایم آئی) ڈپٹی کمشنر ساؤتھ زون شری سائی چیتنیا نے کہا ہے کہ امن و امان اور بھائی چارہ کا انحصار عوامی تعاون پر منحصر ہوتا ہے ، تاہم عیدین اور تہواروں کے موقع پرسنٹر پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی ساؤتھ زون کا تعاون درکار ہے ،انہوں نے پیس کمیٹی کے رول کی ستائش کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان امن کے سپاہیوں نے شہر میں امن و امان کو بنائے رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے ،امید ہے کہ آنے والے بونال تہوار اور مرکزی جلوس کے موقع پر امن کمیٹی اپنا ذمہ دارانہ رول نبھائے گی ،ڈی سی پی نے پرانے شہر کی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مرکزی جلوس کے موقع پر پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں جیسا کہ وہ کرتے آئیں ہیں ، سائی چیتنیا نے پر یقین کے ساتھ کہا کہ ہر صورت میں بونال جلوس پرامن اور اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہوگا ،ڈی سی پی ساؤتھ زون گائتری بھون گھانسی بازار میں سنٹر پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی ساؤتھ زون کے نمائندہ اجلاس سے مخاطب تھے ، پیس کمیٹی کے جنرل سکریٹری آوٹ زون شری کشن شرما اور صدر ساؤتھ زون پیس کمیٹی غازی الدین کی نگرانی میں اجلاس منعقد ہوا ،ایڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ زون شری بی آنند نے بھی اپنے مختصر مگر بامقصد خطاب میں بونال تہوار کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور ماحول کو خوش گوار بنائے رکھنے پر زور دیا ،اس تقریب سے مسرز غازی الدین صدر ساؤتھ زون ’ سمپت کمار کار گذار صدر’ نارائن ریڈی صدر پیس کمیٹی ایسٹ زون ، ڈاکٹر مظہر الدین جنرل سکریٹری ایسٹ زون، اسماعیل الربانصاری ، رحیم الدین ، منجولہ ، نرسنگ راؤ کے علاوہ سینئر جرنلسٹ نجف علی شوکت نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر پیس کمیٹی ساؤتھ زون کی جانب سے ڈی سی پی ساؤتھ زون شری سائی چیتنیا کو تہنیت پیش کی گئی ، اس تقریب میں ساؤتھ زون کے تمام اسسٹنٹ کمشنر س آف پولیس میرچوک، فلک نما، سنتوش نگر، چارمینار کے علاوہ زون کے تمام انسپکٹران پولیس اور امن کمیٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سب ہی شرکاء نے ڈی سی پی کو یقین دلایا کہ وہ ہر ممکنہ تعاون کریں گے ،جنرل سکریٹری آل زون شری کشن شرما ایڈوکیٹ، ماضی میں پیس کمیٹی کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ صدر ساؤتھ زون پیس کمیٹی غازی الدین نے بونال کے موقع پر پیس کمیٹی کے رول کے متعلق پولیس عہدیداروں اور ارکان کو واقف کرایا، اجلاس میں فہیم الدین’رامچندر’رفیع قریشی’کے علاوہ پیس کمیٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی(پی ایم آئی)
ہندوستان میں کو ن سی ریاست میں ایم بی بی ایس کی سب سے زیادہ سیٹیں؟
: 200 کلو سے زائد وزنی بم اور میزائل اسرائیل کو دے گا امریکہ، 8 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ
سلمان،آصف،راحت اور وسیم نسیم سمیت 28 لوگوں کو عمرقید کی سزا، ملزم نصر الدین اور ملزم عاصم قریشی بری’ چندن گپتا قتل کیس میں عدالت کا فیصلہ
2025 فیصلوں کا سال ہو گا..
سنبھل میں وقف اراضی پر پولیس چوکی کی تعمیر! نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ سنبھل میں خطرناک ماحول پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔اسدالدین اویسی