حیدآباد ۱۳ جولائی(پی ایم آئی)شیعہ قوم کے مسائل کی یکسوئی کے لئے حکومتی سطح پر مو ثر نمائندگی کر نے والی تنظیم شیعہ ڈیولپمنٹ و یلفیر آرگنائزیشن تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے نےمحرم الحرام۴ ۱۴۴ ھ کے لئے حکومت تلنگا نہ سے نما ئندگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تنظیم کے صدر سید لائق علی نےریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی صاحب اور میناریٹی ویلفیر کے وزیر کے ایشورسے بھی تحریری نمائدگی کرتے ہوئےمختلف محکمہ جات کو بھی متو جہ کیا۔اس موقع پروزیر داخلہ جناب محمد محمود علی صاحب نےیقین دلایا کےجاریہ ماہ سے شروع ہونے والے محر م کےموقع پر کے سی آر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور انتظامات میں کوئی کثر با قی نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سماج کے سبھی طبقات کو یکساںنظر سے دیکھتے ہیں اور سب کی ترقی کے موثر اقدامات کئے ہیں جس کی مثال ملک کی کسی اور ریاست میں نہیں ملتی۔وزیر داخلہ نے کہا کے عزاداروں او عقیدتمندوں سے ہر ممکنہ تعاون کیا جائے ۔سید لائق علی جو ماتمی تنظیم انجمن لببیک یا حسینؑ کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ ٹی آر ایس کے معروف قائد بھی ہیں۔محرم سے متعلق تبادلہ خیال کیا اورگذشتہ برسوں کے دوران ریا ستی حکومت کی جانب سےکئے گئے بھر تعاون کو نا قا بل فراموش قرار دیتے ہوے اظہار تشکر کیا۔انہوںنے بتا یا کے شیعہ ڈیولپمنٹ و یلفیر آرنائزیشن تلنگانہ اسٹیٹ نے محکمہ جات جی ایم سی’آبرسانی’برقی ’ فائرسرویس’اور محکمہ پولیس سے بھی نمائندگی کی ہے۔انہوں نے مرکزی جلوسوں کے موقع پر ٹرائیفک اور لا اینڈ آڈرکے بہتر انتظامات پر زور دیا۔(پی ایم آئی)
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج
New controversies over temple-mosque, some people trying to become leaders of Hindus. Mohan Bhagwat