ادے پور۔ ادے پور کے درزی کنہیا لال کاقتل در اصل ٹارگٹ کلنگ ہے یہ پا کستان کی دہشت گرد تنظیموں کا طریقہ کار ہے جسے ہندوستان میس شروع کیا گیا ہے۔ اس کیس میں وہی ہوا جس کا تفتیشی ایجنسیوں کو خدشہ تھا۔ قتل کے ایک ملزم کا پاکستان ربط سامنے آگیا ہے۔ملزم کے موبائل سے 10 پاکستانی فون نمبر ملے ہیں۔ قتل میں ملوث دونوں ملزمان پاکستان کی “دعوت اسلامی” نامی تنظیم سے رابطے میں تھے۔ ان میں سے ایک ملزم دو بار نیپال بھی گیا تھا۔ دونوں ملزمان داعش کے ماڈیول سے متاثر تھے۔اس معاملے میں مرکزی دو ملزمان کے علاوہ پاکستان میں قائم دہشت گرد گروپ دعوت اسلامی سے تعلق کے الزام میں مزید5افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔دونوں ملزمان نے بی جے پی ترجمان نوپورشرماکےپیغمبراسلام کے بارے میں دیے گئے متنازعہ بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے درزی کو قتل کیا تھا۔مقتول درزی نے نوپور شرما کے بیان کی حمایت کی تھی جس کے بعد وہ قاتلوں کی نظروں میں آگیا تھا۔
درزی کو قتل کرنے سے پہلے قاتلوں نے اس کی دکان کی ریکی کی اور اس کے بعد منگل کو موقع ملتے ہی اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم نے درزی کے قتل کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی تھی۔ قتل کے انداز کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگ مسلسل دہشت گردی کے زاویے سے کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور