اودے پور’۲۹ ’جولائی : ادے پور میں ٹیلر کنہیا لال کے قتل نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کنہیا لال کی آخری رسومات آج ادا کی جا رہی ہیں۔ اس کی نعش کو آخری رسومات کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ ارتھی کے ساتھ لوگوں کا ہجوم ہے، جو نعرے لگا رہاہے۔ راجستھان پولیس کے سینئر افسران بھی موقع پر موجود ہیں، تاکہ آخری رسومات پرامن طریقے سے ادا کی جاسکیں۔
پولیس نے حفاظتی انتظامات کو انتہائی سخت رکھا ہوا ہے۔ پولیس نے سڑک کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے تاکہ انتم سنسکار کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ ادے پور میں دن دہاڑے کئے گئے قتل عام کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ایسے میں احتیاط کے طور پر سیکورٹی کے نظام کو مزید سخت کر دیا گیا تھا۔ معاملے کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی ٹیم کے سربراہ آئی جی پرفل کمار نے بتایا کہ ہم اس پورے معاملے کی دہشت گردی کے زاویے سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔ دونوں مرکزی ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پورے ادے پور میں کرفیو لگا ہوا ہے۔ اب تک امن و امان ہے۔ مقتول کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، خاندان اب تک کی گئی کاروائی سے مطمئن ہے۔ ہم امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔ کسی دہشت گرد گروپ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، ہماری تحقیقات جاری ہیں۔
ادے پور میں کنہیا لال کے قتل کے بعد تمام اضلاع میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کو پوری ریاست میں اگلے ایک ماہ تک نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ واضح ہوکہ ریاستی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس کے بعد معاملہ این آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
راجستھان کے ہر ضلع میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔ اجمیر کے ایس پی وکاس شرما نے بتایا، “موجودہ صورتحال کے پیش نظر پورے ضلع کے ساتھ ساتھ ریاست میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ہم امن کو یقینی بنائیں گے اور سخت کارروائی کریں گے۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور