نئی دہلی، 28 جون — دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے منگل کے روز آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو چار دنوں کی پولیس تحویل میں بھیج دیا۔ اسے دہلی پولیس نے پیر کی شام گرفتار کیا تھا۔
صحافی زبیر کو 2018 میں مبینہ طور پر قابل اعتراض ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر فسادات بھڑکانے کے ارادے سے اشتعال انگیز بیانات دینے اور تعزیرات ہند کی دفعہ 295A (مذہبی جذبات کو مجروح کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولس نے محمد زبیر کو گرفتار کر کے کل رات دیر گئے براڑی کے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ مجسٹریٹ نے ان کو ایک دن کے لیے پولیس حراست میں بھیجا تھا۔
دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے آج ان کی پولس حراست میں مزید چار دنوں کی توسیع کر دی۔ عدالت نے کہا کہ پولیس کو ملزم کا فون/لیپ ٹاپ اس کے بنگلورمیں واقع گھر سے برآمد کرنا ہوگا۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور