ئی دہلی، 27 جون –: صدارتی انتخابات کے لئے اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنا کاغذات نامزدگی داخل کیا۔
مسٹر سنہا اپوزیشن کے کئی لیڈروں کے ساتھ آج پارلیمنٹ ہاؤس گئے اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کے دفتر میں صدارتی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
مسٹر سنہا کے ساتھ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، ترنمول کانگریس کے سینئر رکن پارلیمنٹ سوگتا رائے، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، ڈی ایم کے کے تروچی شیوا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر راجہ سنگھ بھی موجود تھے۔ پرفل پٹیل اور دیگر کئی سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی اپیل پر بلائی گئی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں مسٹر سنہا کو صدارتی انتخاب میں مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر چنا گیا تھا۔ تاہم عام آدمی پارٹی، تلنگانہ راشٹرا سمیتی، شرومنی اکالی دل، وائی ایس آر کانگریس اور بیجو جنتا دل کے رہنماؤں نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ مسٹر سنہا سابق وزیر اعظم مسٹر اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔
حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے جھارکھنڈ کے سابق گورنر اور قبائلی رہنما دروپدی مرمو کو صدارتی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ محترمہ مرمو پہلے ہی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر چکی ہیں۔
صدارتی انتخاب 18 جولائی کو ہونا ہے اور ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور