پریاگ راج اور دیگر اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد تشدد، 136 گرفتار

پریاگ راج/ لکھنؤ : اتر پردیش میں نماز جمعہ کے بعد پریاگ راج، سہارنپور، مراد آباد اور فیروز آباد میں شرپسندوں کی طرف سے نعرے بازی اور پتھراؤ کے چھٹپٹ واقعات ہوئے، جن میں کچھ پولس افسران کو معمولی چوٹیں آئیں اور پولیس نے عوامی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اس درمیان دیگر فسادات زدہ علاقوں کے 45 لوگوں سمیت سہارنپور ضلع میں 100 سے زیادہ مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کئے جانے کی معلومات دی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کچھ لیڈروں کی طرف سے پیغمبر اسلام کے بارے میں کیے گئے متنازعہ ریمارکس کے خلاف ان مقامات پر احتجاجی ہنگامے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں