ئی دہلی،19 اپریل — دہلی پولسی نے جہانگیر پوری تشدد معاملے میں اپنی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو سونپ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس معاملے کی جانچ کررہی دہلی پولیس کی شاخ نے عبوری رپورٹ وزارت داخلہ کو سونپ دی ہے۔اس رپورٹ میں تشدد کی وجہ موٹے طورپر مجرمانہ سازش بتائی گئی ہے۔
پولیس نے اپنی رپورٹ میں وزارت داخلہ کو تشدد کے واقعہ سے متعلق معلومات اور اس سے نمٹنے کےلئے اس کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی توسیع سے معلومات دی ہے۔رپورٹ میں اب تک کی گئی جانچ کی بنیاد پر تشدد کے پیچھے کسی سازش کی بات کہی گئی ہے۔
دہلی پولیس اس معاملے میں ہفتے کی رات سے ہی جانچ میں لگی ہوئی تھی اور اس نے اب تک قریب 25 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں سے واقعہ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو یہ بھی معلومات ملی ہے کہ شوبھایاترا نکالنے کےلئے متعلقہ افسروں سے عمل کے مطابق اجازت نہیں لی گئی تھی۔پولیس نے اس بات کو کافی سنجیدگی سے لیا ہے اور منتظمین کے خلاف بھی اس معاملے میں کارروائی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ جہانگیرپوری میں ہفتے کو ہنومان جینتی کے موقع پر جب شوبھایاترا نکالی جارہی تھی توجلوس پر کچھ لوگوں نے پتھراؤ کیا۔اس کے بعد تشدد اور آتش زدگی کے واقعات بھی ہوئے۔تشدد میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتے کی شام کو ہی دہلی پولیس کے اعلی افسروں سے بات کرکے انہیں دارالحکومت میں امن و قانون کی حالت کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ساتھ ہی انہوں نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو بھی کہاتھا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج