پاکستان میں عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کیلئے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کیا

پاکستان میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کیلئے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو نامزد کیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف پارٹی کے سرکردہ لیڈر فواد چودھری نے بتایاکہ پارٹی کی کور کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد جناب عمران خان نے یہ فیصلہ کیا۔
اِس سے پہلے پاکستان کے صدر عارف علوی نے عمران خان اور اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف کو مراسلے بھیجے تھے جس میں نگراں وزیراعظم کے تقرر کیلئے تجویزیں طلب کی گئی تھیں۔
پاکستان کے صدر عارف علوی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم کا تقرر ہونے تک عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
اُدھر پاکستان کی سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے فیصلے سے متعلق کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یہ الزام لگاتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک نامنظور کردی تھی کہ یہ غیرملکی طاقت کے ایما پر لائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں