ئی دہلی، 5 فروری — کشمیر کو ہر محاذ پر بین الاقوامی مسئلہ بنانے کی ہر کوشش میں منہ کی کھانے والا پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور وہ اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ میں مصروف ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے شروع کیے گئے نئے شگوفے میں پاکستان اور مختلف ممالک میں واقع اس کے سفارت خانے مبینہ یوم یکجہتی کشمیر کے نام پر ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ اور پاک فوج 5 فروری کو منائے جانے والے مبینہ یوم یکجہتی کشمیر کے لیے بیرون ملک واقع اپنے سفارت خانے کو خط بھیج کر ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے پروگراموں کا انعقاد کرا رہی ہے۔ اس کے لیے خصوصی ٹول کٹس بنائی گئی ہیں، جنہیں فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا کے ذریعے ہندوستان کے خلاف پھیلایا جا رہا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے نیوزی لینڈ، امریکہ، آسٹریلیا، کویت، برطانیہ، انڈونیشیا، ناروے، جرمنی اور دیگر ممالک میں واقع اپنے سفارت خانوں سے 10 فروری تک مختلف مواقع اور اوقات میں کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کے خلاف ویبنار، مباحثے اور دستاویزی فلموں کی نمائشوں کا انعقاد کرنے کو کہا ہے۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور