ئی دہلی، یکم فروری — وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سال 2022-23 کا عام بجٹ عوام دوست اور ترقی پسند ہے اور اس نے کورونا وبا کے دوران روزگار کے نئے مواقع کے ساتھ ساتھ اعتماد میں اضافہ کیا ہے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کو لوک سبھا میں عام بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہاکہ “یہ بجٹ 100 سال کی خوفناک آفت کے دوران اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔
یہ بجٹ مزید انفراسٹرکچر، زیادہ سرمایہ کاری، زیادہ ترقی اور زیادہ روزگار کے نئے امکانات سے بھرا ہوا ہے۔ اس سے سبز روزگار کا میدان بھی کھلے گا۔ یہ بجٹ معیشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے لیے بہت سے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
غریبوں کے لیے بجٹ کے انتظامات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ “اس بجٹ کا ایک اہم پہلو غریبوں کی فلاح و بہبود ہے۔ ہر غریب کے پاس پکا گھر ہو، نل سے پانی، بیت الخلا، گیس کی سہولت، ان سب پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی پر بھی یکساں زور دیا گیا ہے۔
پہاڑی علاقوں میں کنیکٹیوٹی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ “ملک میں پہلی بار، ہماچل، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر، شمال مشرق میں ایسے علاقوں کے لیے پروت مالا یوجنا شروع کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ پہاڑوں پر نقل و حمل کا جدید نظام بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں گنگا کی صفائی کے ساتھ کسانوں کی فلاح و بہبود پر بھی توجہ دی گئی ہے۔
“ہندوستان کے لوگوں کے عقیدے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے، ماں گنگا کی صفائی۔ ان پانچ ریاستوں، اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال میں گنگا کے کنارے قدرتی کھیتی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ کریڈٹ گارنٹی میں ریکارڈ اضافہ کے ساتھ ساتھ بجٹ میں کئی دیگر اسکیموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ گھریلو صنعتوں کے لیے دفاعی شعبے میں کیپٹل بجٹ کا 68 فیصد رکھنے سے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔ بجٹ کو عوام دوست اور ترقی پسند قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس کے لیے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور