بی جے پی میں شامل ہو کر بہو اپرنا نے ملائم کی دعائیں لیں

لکھنؤ : — حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے بعد دہلی سے لکھنؤ پہنچی اپرنایادو نے جمعہ کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے بانی ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کی اور ان سے دعائیں لیں۔ ذرائع کے مطابق لکھنؤ پہنچ کر اپرنا نے سب سے پہلے گھر کے سربراہ ملائم سنگھ سے ملاقات کی۔ اس دوران ملائم نے اپنی چھوٹی بہو کو نئی سیاسی اننگ کی کامیابی کے لیے دعا دی۔ غور طلب ہے کہ اپرنا نے 19 جنوری کو دہلی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اتر پردیش کے پچھلے اسمبلی انتخابات میں، انہوں نے ایس پی کے ٹکٹ پر لکھنؤ کینٹ سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ انھیں الیکشن میں بی جے پی کی امیدوار ریتا بہوگنا جوشی نے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں