لکھنو۔۲۰،جنوری(پی ایم آئی)بی جے پی، اپنا دَل ( سونے لال) اور نشاد پارٹی اترپردیش میں سبھی 403 سیٹوں پر آئندہ اسمبلی چناو ¿ ملکر لڑیں گی۔ نئی دلّی میں اپنا دَل کی لیڈر اور مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل اور نشاد پارٹی کے لیڈر سنجے نشاد کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بی جے پی صدر جے پی نڈّا نے کل اس کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن کی سرکار کے تحت اترپردیش سرمایہ کاری کی ایک اہم منزل بن گیا ہے۔
اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انوپریہ پٹیل نے پسماندہ طبقوں اور پچھڑے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مرکزی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ سنجے نشاد نے بھی ماہیگروں کی بہبود کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کرنے کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی کو مبارکباد بھی دی۔
این سی پی اور شیو سینا نے گووا اسمبلی چناو کے لیے اپنے اتحاد کا اعلان
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی )اور شیو سینا نے گووا اسمبلی چناو کے لیے اپنے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ (این سی پی) لیڈر پرفل پٹیل نے کہا کہ انھوں نے گووا چناو ملکر لڑنے کے لیے کانگریس کو بھی پیشکش کی تھی، لیکن کانگریس سمجھتی ہے کہ وہ گووا چناو اپنے بل بوتے پر لڑ سکتی ہے۔ گووا میں چناو ایک ہی مرحلے میں 14 فروری کوہوں گے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج