اترپردیش اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کا کل آخری دن

لکھنو۔۲۰،جنوری(پی ایم آئی) اترپردیش اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے کے لیے کل نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کا آخری دن ہوگا۔ اب تک مجموعی طور پر 184 امیدواروں نے نامزدگی کے کاغذات داخل کرائے ہیں، جن میں سے 107 امیدواروں نے کل اپنے پرچے داخل کیے۔اتراکھنڈ کی سابق گورنر اور بی جے پی کی امیدوار بے بی رانی موریا نے آگرہ دیہی سیٹ سے اور ریاستی سرکار میں کابینہ وزیر شری کانت شرما نے متھرا اسمبلی حلقے سے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
ریاست میں پہلے مرحلے میں اگلے مہینے کی 10 تاریخ کو چناؤ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں مغربی اترپردیش کے گیارہ اضلاع کے 58 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔اِس مرحلے کے لیے تقریباً سبھی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔بہوجن سماج پارٹی نے کل 12 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ جبکہ پارٹی نے اس مہینے کی 15 تاریخ کو اپنی پہلی فہرست میں 53 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اِسی دوران بی جے پی نے علی گڑھ سیٹ سے مکتا راجا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں