کھجوراہو،30 دسمبر– چھتیس گڑھ پولیس نے مہاتما گاندھی پر نازیبا تبصرہ کرنے والے مہاراج کالی چرن کو آج مدھیہ پردیش کے کھجوراہو سے گرفتار کرلیا راے پور سے پولیس کی خصوصی ٹیم کالی چرن کی تلاش میں کل رات چھترپور ضلع کے کھجوراہو پہنچی تھی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالی چرن کھجوراہو سے 18 کلومیٹر دور ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہے پولیس کی ٹیم نے علی الصبح متعلقہ ہوٹل سے کالی چرن کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
رائے پور ضلع پولیس کا کہنا ہے کہ کالی چرن کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس کی ٹیم ملزم کو لے کر سڑک کے راستے سے رائے پور کےلئے نکل چکی ہے اور اس کے آج ہی رائے پور پہنچنے کی امید ہے ۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ کالی چرن کی گرفتاری کے سلسلے میں کھجوراہو کی پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
اس دوران مدھیہ پردیش پولیس کے ایک سینئر افسر نے یواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ یہ پوری کارروائی چھتیس گڑھ پولیس نے ہی کی ہے۔
کالی چرن نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اسٹیج سے مہاتما گاندھی کے خلاف غیر مہذب اور نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے ان کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی حمایت کی تھی۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ پولیس نے کالی چرن کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ کالی چرن رائے پور سے مدھیہ پردیش کے اندور ہوتے ہوئے کھجوراہو پہنچا تھا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج