ناسا نے کائنات کے وجود میں آنے کا پتہ لگانے کے لیے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کیا لانچ

واشنگٹن،، 25 دسمبر– امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ہفتے کے روز جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کوورو فرنچ گیانا میں واقع گیانا اسپیس سینٹر سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔
ناسا کے مطابق ہندوستانی وقت کے مطابق سنیچر کی صبح 5:50 بجے ایرین۔ 5 ای سی اے راکٹ کے ذریعہ جیمز ویب ٹیلی ا سکوپ کو لانچ کیا گیا۔ اسے زمین سے 16 لاکھ کلومیٹر کی بلندی پر نصب کیا جائے گا۔
ویب ناسا کی طرف سے تیار کی گئی اب تک کی سب سے بڑی اور طاقتور خلائی سائنس دوربین ہے۔ یہ 6.5 میٹر کے پرائمری میرر کے ساتھ بڑی انفرا ریڈ دوربین نظام شمسی کے اندر سے لے کر ابتدائی کائنات میں سب سے دور دیکھنے کے قابل کہکشاؤں تک کائناتی تاریخ کے ہر مرحلے کا مطالعہ کرے گی۔
ناسا کے مطابق ویب براہ راست خلا اور وقت کے ایک حصے کا مشاہدہ کرے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ یہ اس دور کا پتہ لگائے گی جب 13.5 بلین سال پہلے ستارے اور کہکشائیں بنی تھیں۔
واضح رہے ویب ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جس کی قیادت ناسا نے یورپی خلائی ایجنسی اور کناڈا کی خلائی ایجنسی کے تعاون سے کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں