ئی دہلی، 25 دسمبر — مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے منظم طریقے سے بدعنوانی سے نمٹا ہے اور گزشتہ سات سالوں میں اس حکومت پر بدعنوانی کا ایک بھی الزام نہیں لگا ہے۔
مسٹر شاہ نے ہفتہ کو یہاں وگیان بھون میں گڈ گورننس ہفتہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی دو عظیم شخصیات اور بھارت رتن کی یادیں اسی دن سےوابستہ ہیں۔ آج پنڈت مدن موہن مالویہ اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا یوم پیدائش ہے۔ مسٹر مالویہ نے اپنی پوری زندگی ملک کی ترقی، آزادی اور ملک کو ایک نئی سمت دکھانے کے لیے وقف کر دی۔ مسٹر واجپائی نے لفظ گڈ گورننس کو واقعی ملک میں زمین پر اتارا تھا۔ اس وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے مودی حکومت نے بڑے منظم طریقے سے بدعنوانی پر ایک بڑا وار کیا ہے۔ کالے دھن سے نمٹنے کے لیے بہت سے قوانین بنائے گئے، بے نامی جائیداد کے قوانین اور معاشی مجرموں کے لیے قوانین بنائے گئے، شیل کمپنیوں کے خلاف بڑی مہم چلائی گئی اور انسپکٹر راج کو روکنے کا کام بھی حکومت نے گڈ گورننس کے منتروں سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ سات سال گزرنے کے بعد بھی ہم عوام سے اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ یہ وہ حکومت ہے جس پر سات سالوں میں کوئی ایک بھی بدعنوای کا الزام نہیں لگ سکا، یہ شفافیت کی ایک بڑی مثال ہے‘‘۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ گڈ گورننس ہفتہ منانے کا فیصلہ مسٹر مودی نے امرت مہوتسو کے سال میں کیا، جس کی وجہ سے گڈ گورننس کا تصور دہلی سے نکل کر اضلاع سے ہوتے ہوئے گاؤوں تک پہنچانے کا کام ہوا ہے اور اس سےپورا نظام لفظ گڈ گورننس سے متعارف ہوگیا ہے۔ اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج