وزیرقانون کرن رجیجو نے آج اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی کےبیچ چناؤترمیمی بل 2021 لوک سبھا میں پیش کیا۔ کانگریس اور بائیںبازو کی پارٹیوں سمیت اپوزیشن ارکان نے مذکورہ بل پیش کئے جانے کی مخالفت کی۔
اپوزیشن ارکان کے خدشات دور کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہاکہ مذکورہ بل کا مقصد بوگس اور فرضی ووٹنگ کی روک تھام کی خاطر ایک مضبوط قانون مرتب کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے تحتعوامی نمائندگی ایکٹ میں کچھ دفعات شامل کی جائیں گی، جس کے ذریعے آدھار کو ووٹر فہرستوںکے ساتھ منسلک کیا جاسکے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے ووٹر فہرستوں کے معتبر ہونےکو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بل بنیادی حق کے طور پر نجی رازداری کےحق کے تحفظ کے معاملے پر جسٹسKS Puttaswamy فیصلے میںسپریم کورٹ کی جانب سے اجاگر کئے گئے خط و خال کے عین مطابق ہے۔
البتہ اپوزیشن ارکان نے یہ دعویٰ کیا کہ یہ آئین کے بنیادیحقوق کے منافی ہے۔