ملک آج جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور تمل ناڈو میں آج ہوئیے فضائی حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر گیارہ افراد کے انتقال پر سوگوار ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کے بے وقت انتقال پر انہیں سخت صدمہ پہنچا ہے اور وہ گہرے غم میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے اپنے انتہائی بہادر بیٹوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔
جنرل بپن راوت کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھلیکا راوت اور ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے مسلحہ افواج کے دیگر سینئر اہلکاروں کے المناک انتقال سے انہیں سخت صدمہ پہنچا ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جناب وپن راو ¿ت ایک غیرمعمولی فوجی ، ایک سچے محب وطن تھے جنہوں نے مسلح افواج اور سکیورٹی آلات کی جدیدکاری کے لیے بہت زیادہ تعاون دیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ اور رکشا منتری راج ناتھ سنگھ نے بھی جنرل بپن راوت کے انتقال پر سخت صدمے کا اظہار کیا ہے۔ جنرل ایم ایم نروانے اور بھارتی فوج کے سبھی رینکس میں جنرل بپن راوت کے بے وقت انتقال پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کانگریس پارٹی نے جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں آج کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا ہے کہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کی ہیلی کاپٹر حادثے میں بے وقت جانی نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج